غریب بھوک سے بے حال‘حکومت امداد کے اعلان ہی کررہی ہے: خواجہ ندیم
ملتان ( سماجی رپورٹر )پاکستان سنی تحریک ملتان ڈویژن کے صدر خواجہ محمد ندیم مدنی صدیقی نے کہا ہے کہ ایک ہفتہ ہوگیا وفاقی و صوبائی حکومتیں صرف ریلیف فنڈ کے اعلانات کررہی ہیں،غریب بھوک وافلاس سے بے حال ہوچکے ہیں،ملک کا 45 فیصد طبقہ لاک ڈاون اور غذائی اجناس کیلئے پریشان ہے۔کرونا کو پھیلانے سے روکنا ہے تو مستحقین کو راشن اور ریلیف فنڈ گھر گھر پہنچانا ہو نگے،فلاحی وسماجی تنظیموں نے راشن کی تقسیم کے لئے پہلے سے پولیو ورکرز موجود ہیں ان کے ساتھ ٹائیگر فورس کے نمائندے بھی شامل کرکے خدمات کو یقینی بنایا جائے۔راشن تقسیم کے دوران انہوں نے کہا کہ حکومت کے لاک ڈاون کے حامی ہیں مگر عوام کو راشن وریلیف فنڈ کو فوری انتظامات کئے جائیں،حکومت کو پیشگی طور پر اہلسنت خدمت فاونڈیشن کے رضاکار دینے کا اعلان کرچکے ہیں،کرونا ٹائیگر فورس کیلئے بھی حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنے کو تیار ہیں