ٹڈی دل کی اطلاع فوری محکمہ زراعت کو دی جائے:فاروق صادق
ساہیوال (نامہ نگار) اے ڈی سی فنانس فاروق صادق نے کسانوںپر زوردیا ہے کہ وہ ٹڈی دل کی نقل وحمل کی فوری اطلاع محکمہ زراعت کو دیں تاکہ بروقت اس کے تدارک کے لئے کارروائی کی جاسکے۔ وہ یہاں ساہیوال کے مختلف دیہاتوں برجوالہ61/4اار اور 133/9ایل میں دورہ کے دورن گفتگوکررہے تھے۔ انہوںنے کہاکہ ضلعی انتظامیہ ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے روزانہ کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے اور فصلوں کو نقصان سے بچانے کیلئے ضلعی انتظامیہ تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے اور ان کا رروائیوں میں محکمہ زراعت اور مقامی زمینداروں کا مکمل تعاون بھی حاصل ہواہے۔ انہوںنے زمینداروں سے اپیل کی کہ وہ ٹڈی دل کے نقل وحمل کی فوری اطلاع محکمہ زراعت کو دیں تاکہ فصلوںکو نقصان سے بچانے کیلئے کارروائی کی جاسکے۔