کرونا کے حوالہ سے کسی عورت کی موت نہیں ہوئی:ڈاکٹر فرخ شہزاد
ساہیوال (نمائند ہ نوائے وقت+نامہ نگار) ایم ایس ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال کے ترجمان ڈاکٹرفرخ شہزاد نے کہاہے کہ ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میںکروناوائرس کے حوالہ سے کسی عورت کی فوتگی نہیں ہوئی۔ فوزیہ عملدار کئی سالوں سے دمہ کی مریضہ تھی جس کی فوتگی کے بعد اس کی ٹریول ہسٹری کے بارے پتہ چلا ہے جس کے باعث احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے ہسپتال کے متعلقہ عملہ کو سیلف آئسولیشن میں منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایک وضاحتی بیان دیتے ہوئے انہوںنے کہاکہ مذکورہ مریضہ جو دمہ کی مریضہ تھی ہسپتال میں داخل ہوئی اسو قت اس کی ٹریول ہسٹری کے بارے علم نہ تھا اس لئے متعلقہ عملے کو سیلف آئسولیشن میں جانے کاحکم دیاہے اب ان کے ٹیسٹ کرائے جائیںگے اور ٹیسٹوں کی روشنی میںمزید فیصلے کئے جائیں گے۔ آئی سی یو یونٹ کی صفائی کرا ئی گئی اور جراثیم کش ادویات کے سپرے کئے گئے ۔اور آئی سی یو یونٹ کے ڈاکٹروں ،سٹاف نر سوںاور دیگر ملازمین سمیت36۔افراد کو آئسو لیشن میں دا خل کرا دیا گیا ہے۔