حیدرآباد اسپورٹس حلقوں کا میر جاوید رحمن کے انتقال پر اظہار تعزیت
جامشورو/حیدرآباد( اسپورٹس رپورٹر )حیدرآباد اولمپک اسپورٹس کمیٹی کے صدر خرم رفیع صدیقی, سیکریٹری پرویز احمد شیخ, جوائنٹ سیکریٹری و سیکریٹری حیدرآباد ٹگ آف وار ایسوسی ایشن عائشہ ارم, فزیکل ایجوکیشن ڈیویلپمینٹ اینڈ پیس فائونڈیشن کے صدر احمد نواز نیازی،یوتھ اسپورٹس سندھ کے عہدیداران محی الدین شیخ، رمیز راجہ، تحسین چنا،اسپورٹس لوورز فورم کے سید مسرت علی, زاہد بلوچ اور ہیومن رائٹس رسائی جامشورو کے راجہ سکندر علی, یوسف باریچو,شاہد کاظمی, حیدرآباد ڈویژن کے دیگر اسپورٹس آرگنائزرز نے چیئرمین اور پبلشرجنگ گروپ میر جاوید رحمن کے انتقال پر اظہار تعزیت کی ہے ۔