رواں سال تمباکو کی برآمدات میں 49 فیصد اضافہ
کراچی(اے پی پی) گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران تمباکو کی برآمدات میں 49 فیصد اضافہ ہواہے۔ جاری مالی سال کے ابتدائی آٹھ ماہ میں جولائی تا فروری 2019-20ء کے دوران تمباکو کی برآمدات 25.927 ملی ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا فروری 2018-19ء کے دوران تمباکو کی برآمدات سے 17.314 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے دوران تمباکو کی ملکی برآمدات میں 8.613 ملین ڈالر یعنی 49 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔