Waqt News
Sunday | January 24, 2021
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • منیراکرم کی سلامتی کونسل کےصدرکوبھارت کےغیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرکی سنگین صورتحال سےمتعلق بریفنگ
  • کراچی:پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گذشتہ ہفتے ملا جلا رجحان رہا
  • موجودہ حکومت جہلم سمیت تمام شہریوں کویکساں ترقی کے مواقع فراہم کرنا چاہتی ہے. ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
  • امریکا کے معروف ٹاک شو میزبان لیری کنگ 87 سال کی عمر میں چل بسے
  • داخلی دہشت گردی کا خطرہ، مکمل تفتیش کی جائے. صدر جو بائیڈن

کورونا وائرس کی وبا اور حکومتی پالیسی

Apr 05, 2020 1:39 AM, April 05, 2020
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
کورونا وائرس کی وبا اور حکومتی پالیسی

عمران خان نے 22 سال کی جدوجہد کے بعد حکومت تو حاصل کرلی لیکن ملک میں جاری بحرانوں سے نمٹنا ان کے لئے بڑا چیلنج تھا۔حکومت ملی تو عمران خان اور ان کی کابینہ کو سمجھ آیا کہ کرکٹ کے میدان اور سیاسی میدان کے دنگل میں بڑا فرق ہے۔ملک قرضوں میں ڈوبا ہوا ہے، مہنگائی اور کرپشن کا جن بے قابو تھا اور اپوزیشن عمران خان کی کابینہ کی طرح اس میدان میں نئی نہیں تھی،عمران خان کی حکومت کو مسلم لیگ ن،پیپلز پارٹی اور مولانا فضل الرحمان جیسے تجربہ کارسیاسی برجوں کی مخالفت کا سامنا تھا۔ابھی عمران خان اس صورتحال سے نہیں نکلے تھے کہ ملک کو کورونا وائرس کی وبا نے گھیر لیا۔کورونا وائرس سے جنگ لڑنے میں وفاق اور صوبوں کی حکمت عملی الگ الگ نظر آئی۔سندھ حکومت مکمل لاک ڈاؤن کی حامی تھی جبکہ وفاق کا کہنا تھا کہ ملک مکمل لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے۔بہرحال ملک میں ہر طرف جزوی لاک ڈاؤن کردیا گیا۔لاک ڈاؤن کے باعث ملک کے غریب عوام اور درمیانی طبقے کے کاروباری حضرات شدید مشکلات میں گھر گئے۔عمران خان اور انکی حکومت پر ہر طرف سے تنقید کے نشتر چلائے جارہے تھے۔ایسے میں عمران خان اور انکی ٹیم ایک ایسا پیکج لے کر آئی جو ملکی تاریخ میں گیم چینجر تصور کیا جاسکتا ہے۔وزیراعظم عمران خان کا تعمیرات کے شعبے کیلئے پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تعمیراتی شعبے میں فکسڈ ٹیکس کا نظام لا رہے ہیں۔ تعمیراتی سیکٹر میں پیسے لگانے والوں سے آمدن کے ذرائع نہیں پوچھے جائیں گے۔ ہم کنسٹرکشن کو صنعت کا درجہ دے رہے ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ صوبوں سے مل کر سیلز ٹیکس میں کمی لا رہے ہیںجو خاندان گھر فروخت کرنا چاہتے ہیں، اس پر سیلز ٹیکس نہیں لگے گا۔ اس کے علاوہ نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کیلئے 30 ارب کی سبسڈی دے رہے ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ تعمیراتی سیکٹر کھلنے سے معیشت کا پہیہ چل سکتا ہے۔ تعمیراتی سیکٹر 14 اپریل سے کھلے گا۔ اس کے علاوہ گڈز ٹرانسپورٹ کو بھی کھلا رکھا گیا ہے۔عمران خان نے بتایا کہ کورونا ریلیف فنڈ کے لئے 10 ملین لوگ ایس ایم ایس کر چکے ہیں۔ 40 لاکھ افراد کو چند روز میں چیک ملنا شروع ہو جائیں گے۔ ہم یہ فنڈ بڑھانے کی کوشش کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے لوگوں کو اشیائے خوردونوش پہنچانی ہیں۔ احساس پروگرام کے تحت بہت جلدی لوگوں کو ریلیف ملے گا۔ ہم کرائے کے گھروں میں رہنے والوں کے لیے بھی پالیسی لا رہے ہیں۔ خوراک کی فراہمی یقینی بناتے ہوئے اس کی قلت نہیں ہونے دی جائے گی۔ ذخیرہ اندوزوں اور اسمگلروں کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔عمران خان کے اعلان کردہ پیکج کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ ایک کروڑ نوکریاں یا 50 لاکھ گھر اب زیادہ مشکل نہ ہوگا۔حال ہی میں حکوت کی جانب سے بنائی جانے والی پیچیدہ پالیسیوں کے بعد تعمیراتی شعبے میں خرید و فروخت اور ترقیاتی کام انتہائی متاثر ہوا تھا۔اس پیکج کے بعد ملک میں کوئی بھی کہیں بھی زمین خرید سکے گا اس سے پوچھا نہیں جائے گا اس کا پیسہ کہاں سے آیا اس متعلق تحقیقات نہیں کی جائیں گی۔اس پیکج کا ایک منفی پہلو تو یہ ہے کہ ملک میں جس کے پاس بھی کالا دھن ہے وہ اسے تعمیراتی شعبے میں لگا کر سفید کر سکتا ہے۔ایسا پہلی بار نہیں ہو رہا ماضی میں بھی ایمنسٹی اسکیمیں آتی رہی ہیں۔اس پیکج کا دوسرا رخ یہ ہے کہ ملک میں تعمیراتی شعبے میں انقلاب آئے گا۔زمین یا مکان کی خریدو فروخت بڑھے گی جس سے رئیل اسٹیٹ کا شعبہ ایک بار پھر مستحکم ہوگا۔تعمیراتی کام شروع ہوگا تو یقینی طور پر عوام کو مزدوری ملے گی۔تعمیراتی کام میں استعمال ہونے والے مال کی طلب بڑھے گی۔لہذا اس مال کو بنانے والوں کا کاروبار مستحکم ہوگا۔وزیراعظم کے اس پیکج کے بعد نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم بھی تیزی سے آگے بڑھے گی۔تنقید برائے اصلاح ہونی چاہیئے لیکن وزیراعظم کے اس پیکج پر تنقید بنتی نہیں۔ایسا لگتا ہے کہ اب ملک میں تعمیراتی شعبے میں کئی ملازمتیں آئیں گی اور گھر بھی بنیں گے۔اہم بات یہ ہے کہ کیا ایسے پیکج کا اعلان صرف اسی شعبے کیلئے ضروری تھا کیا وزیراعظم کو دوسرے شعبوں پر نظر کرم کرنے کی ضرورت نہیں؟ملک میں کئی ایسے شعبے ہیں جو اس لاک ڈاؤن کے بعد تباہ ہوں گے۔ان شعبے سے کئی لوگ وابستہ ہیں۔تعمیراتی شعبے میں پیکج کے بعد دیگر شعبوں سے وابستہ افراد کی نظریں بھی وزیراعظم عمران خان پر لگی ہیں ان شعبوں میں بھی پلاننگ کی ضروت ہے۔ڈیری فارمنگ کا شعبہ اس وقت شدید بحران کا شکار ہے۔وزیراعظم کو اس پر بھی نظر ڈالنا ہوگی،پیکج نہ دیا جائے لیکن ایسی پلاننگ کی جائے جس سے یہ شعبہ تباہ ہونے سے بچ جائے۔مثال کہ طور پر دکان پر دو سے زیادہ افراد ایک وقت میں کام نہ کریں دکان کھولنے کا دورانیہ بڑھایا جائے لیکن دوکانداروں کو حفاظتی تدابیر اپنانے کا پابند کیا جائے۔اسی طرح چھوٹے درجے کے پرائیویٹ اسکولز اس وقت فیس نہ ملنے کی وجہ سے پریشان ہیں حکومت کم از کم کرائے کی بلڈنگ میں چلنے والے اداروں کو بلا سود قرض فراہم کرے۔ملک میں نوجوانوں کو زمینیں سالانہ ٹھیکے پر دی جائیں اور انہیں کاشتکاری کی تربیت فراہم کی جائے۔دالیں ہمیں اب تک باہر سے خریدنا پڑتی ہیں پاکستان میں پڑھے لکھے نوجوانوں کو ان کی کاشت کی جانب متوجہ کیا جائے۔وزیراعظم عمران خان کو دیگر شعبوں پر بھی تعمیراتی شعبے کی طرح توجہ دینا ہوگی۔اگر وزیراعظم عمران خان اور انکی ٹیم اس وبا کہ بعد ملک کو بحران سے نکالنے میں کامیاب ہوگئے تو بلاشبہ عمران خان کو پاکستانی تاریخ کا سب سے بڑا لیڈر تصور کیا جائے گا۔

وزیراعظم سے خواتین پارلیمنٹرینز کی ملاقات، اپنے علاقائی مسائل، ترقیاتی منصوبوں سے آگاہ کیا
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • ’’قسمت میں میری چین سے جینا لکھ دے‘‘

    Jan 11, 2021
  • دیدہ ور کی تلاش اور بے رحم احتساب 

    Jan 18, 2021
  • براڈشیٹ:خوابوں کا بیوپار

    Jan 21, 2021
  • ایرانی جیمز بانڈ براڈشیٹ اور پارٹی فنڈنگ 

    Jan 19, 2021
متعلقہ خبریں
  • کورونا وائرس ,دنیا بھر میں ہلاکتیں1825780ہوگئیں

    Jan 01, 2021 | 11:24
  • نامور مزاح نگار انور مقصود کورونا وائرس کا شکار

    Dec 23, 2020 | 10:40
  • پاکستان اور افغانستان کے درمیان مارشل آرٹس کھیلوں کے ...

    Dec 11, 2020 | 18:24
  • پاکستانی اور بھارتی وزرائے خارجہ کے درمیان غیر رسمی ملاقات

    May 22, 2019 | 21:25
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • منیراکرم کی سلامتی کونسل کےصدرکوبھارت کےغیرقانونی زیرقبضہ ...

    Jan 23, 2021 | 23:00
  • کراچی:پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گذشتہ ہفتے ملا جلا رجحان ...

    Jan 23, 2021 | 22:32
  • موجودہ حکومت جہلم سمیت تمام شہریوں کویکساں ترقی کے مواقع ...

    Jan 23, 2021 | 22:20
  • امریکا کے معروف ٹاک شو میزبان لیری کنگ 87 سال کی عمر میں چل بسے

    Jan 23, 2021 | 21:59
  • داخلی دہشت گردی کا خطرہ، مکمل تفتیش کی جائے. صدر جو بائیڈن

    Jan 23, 2021 | 21:43
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • قومی اسمبلی کے تعزیتی اجلاس میں بھی اپوزیشن کی ...

    Jan 23, 2021
  • ’’ڈاکٹر جمشید ترین اور میری دُعائیں ؟‘‘

    Jan 23, 2021
  • مہنگائی کم نہیں ہو گی، حکومت آمدن بڑھائے، فواد ...

    Jan 23, 2021
  • عام آدمی کے لیے رونے کا موقع

    Jan 22, 2021
  • بائیڈن کا حلف اور کسی ’’انہونی‘‘ کی بے کار  پیش ...

    Jan 22, 2021
  • 1

    یہی پالیسی برقرار رہی تو حکومت کیلئے پی ڈی ایم کی تحریک غیرمؤثر بنانا مشکل ہو ...

  • 2

     آرمی چیف کا دورۂ آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز

  • 3

    آبی دہشتگردی کی ایک اور بھارتی سازش

  • 4

    جوبائیڈن سے جنوبی ایشیا سمیت عالمی امن کیلئے بہترین کردار ادا کرنے کی توقعات ہیں

  • 5

    شاہین تھری بیلسٹک میزائل  کا کامیاب تجربہ 

  • 1

    ہفتہ‘  9؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  23؍ جنوری 2021ء 

  • 2

    جمعۃ المبارک‘  8؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  22؍ جنوری 2021ء 

  • 3

    جمعرات‘  7؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  21؍ جنوری 2021ء 

  • 4

    بدھ ‘  6؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  20؍ جنوری 2021ء 

  • 5

    منگل  ‘  5؍ جمادی الثانی 1442ھ‘  19؍ جنوری 2021ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • پولیس اور سیاست

    Jan 23, 2021
  • جہد مسلسل : کامیابی کی ضامن 

    Jan 23, 2021
  • اسمگل شدہ ایرانی پیٹرولیم پر کریک ڈاؤن 

    Jan 23, 2021
  • ۔۔۔ اور اب گوسوامی لیکس

    Jan 23, 2021
  • ’’ ہر شاخؔ پہ اُلّو ؟بقول ڈاکٹر فردوس ؔاعوان!‘‘

    Jan 22, 2021
  • گم گشتہ پیشے 

    Jan 23, 2021
  • متوازن خوراک کا استعمال

    Jan 23, 2021
  • من کی باتیں

    Jan 23, 2021
  • جمہوریت کا چیمپئن لیکن کشمیریوں کے حقوق غصب

    Jan 23, 2021
  • گوسوامی کیس، بھارتی قومی سلامتی کے ادارے مشکوک 

    Jan 23, 2021
  • 1

    قرآن مجیدکو بطور لازمی مضمون پڑھانے کے اقدامات کئے جائیں 

  • 2

    کاوہ موسوی اور عاتکہ ؓ کی درست املاء

  • 3

    بجلی کا بحران اور اس کا حل

  • 4

    نفرتیں کم کیجئے

  • 5

     بیمار پینشزز کی پنشن دوگنا ہونی چاہیے

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    ایثارووفاء

  • 2

    دعوت وتربیت 

  • 3

    حضرت ضماد رضی اللہ عنہ کا قبول اسلام

  • 4

    جذبہء محبت

  • 5

    صحبتِ صالحہ کے نتائج

  • 1

    زندگی

  • 2

    پوچھتا 

  • 3

    اعتماد

  • 4

    اشتیاق نگاہیں

  • 5

    عوام 

  • 1

    غضب

  • 2

    آج 

  • 3

    گنگا

  • 4

    ارمغانِ حجاز

  • 5

    مایوسی 

منتخب
  • 1

    دیدہ ور کی تلاش اور بے رحم احتساب 

  • 2

    براڈشیٹ:خوابوں کا بیوپار

  • 3

    ایرانی جیمز بانڈ براڈشیٹ اور پارٹی فنڈنگ 

  • 4

    ستارے : 20 جنوری اور مابعد 

  • 5

    بائیڈن کا حلف اور کسی ’’انہونی‘‘ کی بے کار  پیش گوئیاں 

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    اقوام متحدہ نے اپنے اسٹاف کو کسی بھی پاکستانی ائیرلائن سے سفر کرنے سے روک دیا

  • 2

     شرمین عبید چنائے کا 'حلیمہ سلطان' کو پشاور زلمی کا ایمبیسیڈر بنانے پر اظہار برہمی 

  • 3

    جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری میں نظم پڑھنے والی سیاہ فام شاعرہ کے چرچے

  • 4

    نیند کی کمی بھوک میں اضافے کا سبب

  • 5

    فضل الرحمان جدید دور کے کرپٹ جادوگر ہیں. فردوس عاشق اعوان

  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group