جدہ میں ا سلامی تعاون تنظیم کے جنرل سیکرٹریٹ نے لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں فوجی کشیدگی میں اضافے پر تشویش ظاہر کی ہے ۔او آئی سی نے تمام فریقوں پرزوردیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ ضبط وتحمل کا مظاہرہ کریں اور مسلح تصادم سے گریز کریں کیونکہ اس سے بحرانی کیفیت پیداہوسکتی ہے جو ملک کی سلامتی اور امن کیلئے خطرہ ہے ۔تنظیم نے سیکورٹی اور استحکام قائم رکھنے اورعوام میں اتحاد کی ضرورت پرزوردیا ۔او آئی سی کے جنرل سیکرٹریٹ نے کہاکہ مسائل کے حل کا واحد راستہ مذاکرات ہیں اورجامع قومی مصالحت کیلئے اقوام متحدہ کی کوششوں کی حمایت کی توثیق کی ۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024