اللہ کاشکر،جیت سچائی کی ہوتی ہے,وقت آگیا کہ بھارت اپنے جھوٹے دعووؤں سےمتعلق اب سچ بولے:ڈی جی آئی ایس پی آر
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے ڈائریکٹر جنرل میجرجنرل آصف غفور نے کہاہے کہ سچائی کا ہمیشہ بول بالا ہوتا ہے۔وقت آ گیا ہے کہ بھارت اب سچ بولے۔ اپنے ٹویٹر بیان میں انہوں نے کہا کہ تمام تعریفیں اللہ تعالیٰ کے لئے ہیں، جیت ہمیشہ سچ کی ہوتی ہے ، وقت آ گیا ہے کہ بھارت اپنے جھوٹے دعوئوں سے متعلق سچ بولے ، اب بھارت اپنی طرف پاکستان کی جانب سے دوسرا طیارہ گرانے کے واقعہ میں ہونے والے نقصان کے حوالہ سے بھی بتائے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے جانی نقصان کے بارے میں سچ بتائے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو چاہئے کہ وہ خاص طور پر مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم پراپنا احتساب کرے ۔ا نہوں نے کہا کہ خطے کو امن، ترقی اور خوشحالی کی ضرورت ہے۔