سرینگر:بی جے پی کی جانب سے الیکشن جیت کر آئین کی دفعہ 370 ختم کرنے کا اعلان کے خلاف کشمیری رہنما محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیر پر ناجائز قابض ہے، وہ خطے کا اسرائیل بنتا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنے کی گھناؤنی سازش رچا لی۔بی جے پی کی جانب سے الیکشن جیت کر آئین کی دفعہ 370 ختم کرنے کا اعلان کے خلاف کشمیری رہنما محبوبہ مفتی نے شدید ردعمل دیا۔انہوں نے کہا کہ اگر بھارت نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق آئین کی شق 370 ختم کی تو وہ کشمیر سے اپنا رشتہ کھو دے گا، بھارت کو وادی میں پاؤں رکھنے کی بھی جگہ نہیں ملے گی، بھارت نے شق370 کو ہاتھ بھی لگایا تو اس کا جو حق ہے وہ ناجائز قبضے میں تبدیل ہو جائے گا، بھارت کشمیر پر ناجائز قابض ہے، وہ خطے کا اسرائیل بنتا جا رہا ہے۔محبوبہ مفتی نے بھارتی رہنما مونگیری لال کو خواب نہ دیکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ خوابوں سے باہر نکل آئیں،کشمیر کا ہر بزرگ اور نوجوان اس کے لیے اپنے خون کا ایک ایک قطرہ نچھاور کر دے گا اور بھارتی قبضے سے نجات کے لئے کشمیر کا بچہ بچہ جان پر کھیل جائے گا۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024