نیویارک : اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ علاقوں میں لوگوں سےکیےگئےوعدے پورے نہ ہونا سلامتی کونسل کی کارکردگی پرسوالیہ نشان ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ اصلاحاتی عمل کومخصوص ممالک کی خواہش کےتابع نہیں کیاجاسکتا۔مستقل ارکان مفادات کو عالمی ذمہ داریوں پرفوقیت دیتےآئےہیں۔پاکستانی مندوب نے کہا کہ کشمیرپرسلامتی کونسل کی قراردادوں پرعملدرآمد نہیں ہوا، قراردادوں پرعملدرآمد نہ کرواکرکونسل نےذمہ داری نہیں نبھائی۔ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں اصلاحات کےلیےمذاکراتی عمل پربیان دیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ علاقوں میں لوگوں سےکیےگئےوعدے پورےنہیں کیےگئے، وعدےپورے نہ ہونا سلامتی کونسل کی کارکردگی پرسوالیہ نشان ہے۔انکا کہنا تھا کہ پاکستان سلامتی کونسل کا7دفعہ غیرمستقل رکن رہا، پاکستان کونسل کےاندرونی ضوابط،کارروائیوں کاتجربہ رکھتاہے۔ غیرمستقل ارکان ہمیشہ سلامتی کونسل میں اصلاحات کی بات کرتےہیں۔پاکستانی مندوب نے مزید کہا کہ ایک فعال اورجمہوری سلامتی کونسل بنانےکی ضرورت ہے۔ رکنیت کاباہمی تناسب غیرمستقل ارکان کےحق میں بڑھایاجائے۔