سابق وزیراعظم میرظفراللہ جمالی نے حقائق سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹرعبدالقدیر کوامریکہ کے حوالے کرنے میں کابینہ آڑے آگئی تھی،ڈاکٹرعبدالقدیر سے کہا اوپرخدا اور نیچے میں آپ کا ضامن ہوں،پرویز مشرف سے بھی واضح کہا اے کیوخان کو امریکہ کے حوالے کیا توکابینہ سمیت مستعفی ہو جاوں گا۔ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف کرنسی نوٹوں پراپنی تصویرچھپوانے کاخواہش مند تھا۔ لیکن میں منع کردیا کہ ابھی توامریکی نوٹوں پربھی جارج واشنگٹن کی تصویر ہے۔انہوں نے کہاکہ میں نے پرویز مشرف کوکہا کہ پاکستانی نوٹوں ہرصرف بانی پاکستان قائداعظم کی ہی تصویر ہوسکتی ہے۔ میرظفراللہ جمالی نے مزید کہا کہ ڈاکٹرعبدالقدیر کوامریکہ کے حوالے کرنے میں کابینہ آڑے آگئی تھی۔ ڈاکٹرعبدالقدیر سے کہا کہ اوپرخدا اور نیچے میں آپ کا ضامن ہوں۔ میں نے پرویز مشرف سے کہا کہ پاکستانی عوام کی خاطر ڈاکٹرعبدالقدیر کومعاف کردیں۔ اے کیو خان کوامریکہ کے حوالے نہیں کریں گے۔ مشرف سے دوٹوک کہا کہ اگر اے کیوخان کو امریکہ کے حوالے کیا گیا توکابینہ سمیت مستعفی ہو جاوں گا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024