نواز شریف اور ان کی صاحبزادی کبھی نہیں چاہیں گے کہ عدالتی کارروائی براہ راست نشر ہو:فواد چوہدری
پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اگر سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے عدالتی کارروائی کو براہ راست نشر کرنے کی درخواست نہ دی تو ہم اس معاملے پر قدم اٹھائیں گے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف‘ مریم نواز عدالتی کارروائی براہ راست نشر کرنے کی درخواست دیں اگر انہوں نے 72گھنٹوں میں درخواست نہ دی تو ہم قدم اٹھائیں گے۔ نواز شریف اور ان کی صاحبزادی کبھی نہیں چاہیں گے کہ عدالتی کارروائی براہ راست نشر ہو۔