سوات میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے دہشتگرد کمانڈر گرفتار کر لیا ۔سی ٹی ڈی کے مطابق سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہو ئے دہشت گرد کمانڈر کو سوات کے علاقے اوڈی گرام سے گرفتار کیا ہے۔ دہشت گرد کمانڈر علی رضا نے 2009 میں ڈی ایس پی خدا بخش کے گھر کو آگ لگانے کے بعد لوٹ مار بھی کی تھی۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب دہشت گرد 2008 سے روپوش تھا، تاہم آج صبح خفیہ اطلاع پر اوڈی گرام کے علاقے سے اسے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024