کراچی کے علاقے کورنگی میں نامعلوم افراد نے میاں بیوی کو کلہاڑیوں کے وار سے قتل کر دیااور گھر کو آگ لگا دی ،پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال منتقل کر دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں نامعلوم افراد نے میاں بیوی کو کلہاڑیوں کے وار سے قتل کر کے گھر کو آگ لگا دی۔ پولیس نے مختلف پہلوئوں سے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔کورنگی میں میاں بیوی کا لرزہ خیز قتل، پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لیکر تھانے منتقل کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق لاشوں پر تشدد کے نشانات موجود ہیں تاہم لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ متو فی نے چند ماہ قبل ہی اپنی اکلوتی بیٹی کی شادی کی تھی، دونوں میاں بیوی کی شناخت شاہد اور شمیم کے نام سے ہوئی ۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024