ایران کے رہبرِ اعلی آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات کی کوشش ناقابلِ معافی غلطی ہو گی۔خامنہ ای نے کہا: 'دھوکے باز، جھوٹے اور جابر ملک (اسرائیل) سے مذاکرات کی کوشش ناقابلِ معافی غلطی ہو گی جو فلسطینیوں کی فتح کو پیچھے دھکیل دے گی۔' تمام مسلمانوں کا فرض ہے کہ وہ فلسطینیوں کی مزاحمت کی تحریک کی حمایت کریں اور یہ کہ ایران فلسطینی تنظیم حماس کی مدد جاری رکھے گا۔ بی بی سی کے مطابق خامنہ ای نے یہ بیان اس خط کے جواب میں دیا ہے جو حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے حال ہی میں انھیں لکھا تھا اور اس میں عرب ملکوں پر تنقید کی گئی تھی۔اپنے بیان میں خامنہ ای نے مسلمان ملکوں پر زور دیا کہ وہ مل کر اسرائیل کو شکست دیں۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024