بھٹو عظیم شخصیت تھے، تبدیلی کا نعرہ لگایا عمل کرکے بھی دکھایا: یوسف رضا گیلانی
ملتان (نمائندہ نوائے وقت+نمائندوں سے ) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو وہ عظیم شخصیت تھے جنہوں نے تبدیلی کا نعرہ لگایا اور اس پر عمل کرکے بھی دکھایا اگر اس ملک کو متحد رکھنا ہے ڈھاکہ کے بعد تو وہ صرف آئین پاکستان سے ہے بلاول بھٹو زرداری 7اپریل کو ملتان آئیں گے اور ممبر سازی مہم میں حصہ لیں گے پیپلز پارٹی الیکشن میں کامیابی کے بعد ضرور صوبہ بنا ئے گی ڈسٹرکٹ بار ملتان کو شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی منانے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ئبار ملتان کے بار ہال میں پیپلز پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 39ویں سالانہ برسی کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں وکلاء کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار کے صدر ملک محبوب سندیلہ ، جنرل سیکریٹری ملک مشتاق اوجلہ سمیت پیپلز پارٹی کے رہنما مرزا عزیز اکبر بیگ، خواجہ رضوان عالم، شیخ غیاث الحق بھی موجود تھے سید یوسف رضا گیلانی نے مزیدکہا کہ میں ملتان بار کے وکلاء کا شکر گزار ہوں کہ وہ الگ صوبے کے قیام کی جدوجہد کر رہے ہیں کیونکہ ہمارے خطے میں بھی وہی محرومیاں ہیں جو تین چھوٹے صوبوں کی محرومیاں ہیںانہوں نے کہا لو گ مجھے کہتے ہیں جب آپ وزیر اعظم تھے تو آپ نے صوبہ نہیں بنایا صوبہ وزیراعظم نہیں پارلیمنٹ بناتا ہے اور اب کچھ لوگ کہتے ہیں کہ انہوں نے جھوٹ بولا تھا ہم صوبہ بنائیں گے ہم نے دوتہائی اکثریت کے ساتھ صوبہ بنانے کی آئین سازی کی اگر مجھے اکثریت مل جاتی تو صوبہ بن جاتا انہوں نے کہا کہ تینوں صوبے اکٹھے بھی ہو جائیں تو وہ پنجاب کا مقابلہ نہیں کر سکتے ملک میں توازن کے لئے الگ صوبے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ملک کا دفاع مضبو ط ہاتھوں میں ہے کسی کی جرات نہیں کہ وہ وطن عزیز پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھ سکے شہید ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کو زبان دی، ایٹمی طاقت دی بڑی قومیں وہی ہوتی ہیں جو اپنے لیڈروں کو ان کی زندگی میں بھی یاد رکھتی ہیں اور ان کے بعد بھی جب میاں نواز شریف اور محترمہ بے نظیر بھٹوکے درمیان میثاق جمہوریت ہوا تو اس پر ہم نے 85فی صد عمل کیا انہوں نے کہا کہ میں پہلی بار شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر نہیں گیا کیونکہ ڈسٹرکٹ بار میں ان کی برسی کے سلسلے میں تقریب تھی جس پر میں ملتان بار کا شکریہ ادا کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی میں 31سال سے ہوں یہ پیپلز پارٹی ہی ہے جس نے مجھے وزیر، سپیکر، قائم مقام صدر اور وزیراعظم بنایا اب میری دوسری نسل بھی پیپلز پارٹی کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔