چوک قریشی اور تونسہ بیراج سے نان کسٹم پیڈ گاڑیاں پکڑی گئیں
ملتان (سماجی رپورٹر) کسٹم اینٹی سمگلنگ آرگنائزیشن کی ٹیموں نے ملتان چوک قریشی اور تونسہ بیراج میں کارروائی کرتے ہوئے نان کسٹم پیڈ ٹویوٹا لینڈ کروزر جیپ ماڈل 2005 ہینو ٹرالر ماڈل 1994 اور ہینو ٹرک ماڈل 1997ضبط کر لئے ہیں جن کی مجموعی مالیت 1 کروڑ 30 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔