ملتان سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈ میٹرک نتائج کا اعلان ‘25 جولائی کو کرینگے
ملتان (نمائندہ نوائے و قت) تعلیمی بورڈ ملتان سمیت صوبہ بھر کے تعلیمی بورڈ میٹرک سالانہ 2018 ء امتحان کے نتائج کا اعلان 25 جولائی 2018 ء کو کریں گے یہ امتحان 3 مارچ 2018ء کو اختتام پذیر ہوا ہے جبکہ نہم سالانہ امتحان کے نتائج کااعلان 21 اگست 2018 ء کو ہو گا دریں اثناء میٹرک کا پریکٹیکل امتحان 10 اپریل سے شروع ہو کر 30 اپریل 2018 ء تک جاری رہے گا۔