نئے پروموٹ ہونیوالے انسپکٹرز کو ڈی پی او اٹک نے سٹارز لگا دئیے
اٹک (نا مہ نگار ) آئی جی پنجاب کیپٹن(ر) عارف نواز خان نے چارج سنبھا لتے ہی کافی عرصہ سے رکی ہوئی محکمانہ ترقی کو جاری رکھتے ہوئے اٹک ضلع کے 2 سب انسپکٹرز پرویز اقبال اور غضنفر نیازی کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دی جن کو ڈی پی او اٹک عبادت نثار نے انسپکٹرز کے بیجز لگائے اور انہیں مبارک باد دی اس موقع پر ڈی پی اونے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ پولیس میں جو بھی اپنی ڈیوٹی ایمانداری اور خدمت خلق کے جذ بے سے سرشار ہو کر کرے گا اسکو مکمل ترقی کے موقع دئیے جائینگے پولیس کا کام عوام کی جان و مال عزت آبرو کی حفاظت کرنا ہے۔