کے پی کے سے پنجاب منشیات کی بھاری کھیپ سمگل کرنے کی کوشش ناکام
اٹک (نا مہ نگار ) ڈی پی او اٹک عبادت نثار کی طرف سے چلائی گئی خصوصی مہم برخلاف منشیات پر ڈی ایس پی حضرو فیض الحق کی زیر نگرانی سب انسپکٹر محمد افضل، اے ایس آئی محمد طیب، اے ایس آئی اعجاز الرحمن معہ ملازمان اٹک خورد نے دوران پکٹ و ناکہبندی اٹک خورد سرچ پارک سے تین ملزمان شاہ روز ولد خورشید احمد سکنہ محلہ سٹی ریلوے اسٹیشن پشاور بسواری موٹر سائیکل اور کامران ولد سید محمد قوم مہمند سکنہ چارسدہ حال محلہ اسلام آباد پشاور سے دوران چیکنگ ٹوٹل 2160 گرام خالص افیون جبکہ کامران ولد محمود قوم خلیل مہمند سکنہ محلہ غیاث آباد پشاور بسواری موٹر سائیکل سے چار کلو ایک سو گرام خالص چرس گردہ برآمد کر کے منشیات سمگل کرنے کی کوشش نا کام بنا دی۔