اڈہ پڑی درویزہ پر باقاعدہ پولیس چوکی کی عمارت کی جلد تعمیر متوقع
سوہاوہ ( نامہ نگار) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ضلع جہلم عبدالغفار قیصرانی کی طرف سے عوامی مسائل اور ملاقات کے سلسلے میں منعقدہ کھلی کچہری میں منگھوٹ کے رہائشی کسان سماجی کارکن ملک فیاض احمد اور ایک دوسرے سائل نے مسئلہ پیش کیا کہ وٹرنری ڈسپنسری کی عمارت میں پولیس چوکی پڑی درویزہ کے عملہ کی رہائش کی وجہ سے محکمہ لائیو سٹاک کی خدمات متاثر ہو رہی ہیں اس لیے باقاعدہ عمارت کے جلد انتظامات کیے جائیں ۔ جواب میں ڈی پی او ضلع جہلم نے موقع پر اعلان کیا کہ اڈہ پڑی درویزہ کے مقام پر جلد پولیس چوکی کی تعمیر شروع کر دی جائے گی