نظام صلوۃ کی مبینہ قانونی دستاویز میںسزائیں اورجرمانے شریعت کیخلاف ہیں
اسلام آباد( وقائع نگارخصوصی )جے یوآئی(ف) اسلام آبادکے راہنمائوں نے یکساں اذان ونماز کانظام مستردکرتے ہوئے کہاہے کہ نظام صلوۃ کی مبینہ قانونی دستاویز میں مجوزہ سزائیں اورجرمانے قانون شریعت کے خلاف ہیں حکومت نے علماء سے جن امورپر مشاورت کی تھی ان امور کوچھوڑمبینہ قانون سازی کرنامشاورت کے بنیادی نکات سے انحراف ہے حتمی مشاورت کے بغیر کسی بھی قانونی دستاویز کواسمبلی میں پیش کیاگیا اسے مستردکیاجائے گا کشمیر میں ہونے والے بھارتی فوج کی بربریت کی بھرپور مذمت کرتے ہیں بھارت کی ریاستی دہشتگردی کیخلاف بروز جمعہ کوپوری قوم یوم احتجاج مناے گی،ان خیالات کا اظہارجے یوآئی اسلام آبادکے نامزد امیدوار NA-53قاری سہیل عباسی ،NA-54کے نامزد امیدوار مفتی محمدعبداللہ ،مفتی امیر زیب،مولاناعبدالرشیدتوحیدی ،مولاناقاضی مشتاق ودیگرنے جامعہ اخترالعلوم کھنہ اسلام آبادمیں تقریب ختم بخاری وشمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔