الخد مت وسیع نیٹ ورک کے ذریعے شہریوں کی خدمت میں مصروف ہے،میاں اسلم
اسلام آباد ( وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ الخدمت پاکستان کی سب سے بڑی این جی او ہے جس کی خدمات کا دائرہ 7 مختلف سیکٹرز میں پھیلا ہوا ہے۔ " الخدمت" تعلیم، صحت ، قدرتی آفات، پینے کے صاف پانی کی فراہمی ، یتیم بچوں کی کفالت اور چھوٹے کاروبار قائم کرنے کے لئے بلا سود قرضوں کی فراہمی ، ایمبو لینس سروس جیسی خدمات کا دائرہ پورے ملک میں پھیلاہوا ہے ،الخد مت فاونڈیشن وسیع نیٹ ورک کے ذریعے شہریوں کیخدمات میں مصروف ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے الخد مت فاونڈ یشن اسلام آباد کے زیر اہتما م مستحق افرد میںچھو ٹے کارو بار کے لیے دیے جا نے والے قرضہ حسنہ کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔اس مو قع پرامیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا، الخد مت فاونڈیشن اسلام آباد کے صدر حا مد اطہر ،زبیر صفدر اوردیگر بھی مو جو د تھے ،میاں محمد اسلم نے کہا جماعت اسلامی کی اولین تر جیح عوام کی فلاح اور بہبود اور عادلانہ اور منصفانہ نظام کا قیام ہے ۔