750روپے کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 16اپریل کو ہو گی
لاہور(آن لائن)750روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی16 اپریل بروز پیر کو ہو گی جو رواں سال کی 11ویںاور مجموعی طور پر74ویں قرعہ اندازی ہے۔ اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام 15لاکھ روپے کا ایک، دوسراانعام 5لاکھ روپے کے تین اور تیسرا انعام 9300روپے مالیت کے 1696 انعامات ہیں۔