ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں کمی
کوالالمپور(آن لائن)ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں کمی ہوئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق برسا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں پام آئل کے جون کے لیے سودے 0.9 فیصد کم ہوکر 2436 رنگٹ (630.43 ڈالر) فی ٹن طے پائے۔