عالمی مار کیٹ میں ریشمی ملبوسات کی مانگ بڑھ گئی
فیصل آباد (آئی این پی) انٹر نیشنل مار کیٹ میں ریشمی ملبوسات کی مانگ میں حیرت انگیز اضا فہ رواں ما لی سال کے پہلے 8ماہ میں ریشمی کپڑوں کی برآمدات میں 80فیصد اضا فہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطا بق گز شتہ ما لی سال کے پہلے 8ماہ میں11کروڑ ڈا لر کے ریشمی ملبوسات بر آمد کیے گئے تھے جو رواں سال کے اسی عرصہ میں80فیصد اضا فے بڑھ کر 20کروڑ ڈا لر ہو گئی ریشمی کپڑے اور ملبوسات کی برآمد کندگان کے مطا بق گز شتہ 1سال سے پا کستا نی ریشمی کپڑے اور ملبوسات کے برآمدات حیرت انگیز طور پر بڑھ رہی ہیںجس کا فا ئدہ ایکپورٹرز سے لیکر مزدور تک ہو رہا ہے ملک میں کثیر تعداد میں زر مبا دلہآ رہا ہے بر آمد کندگان نے کہا کہ حکو مت اپنی ٹیکسٹا ئل پا لیسیوں پر نظر ثا نی کرے اور برآمدات کے لیے مثبت پا لیسیاں بنا ئے تو ریشمی کپڑے اور ملبوسات کی برآمدات میں کئی گنا اضا فہ ہو سکتا ہے۔