اینگرو کی دوسری کتاب’کلرز آف دیوسائی‘ کی تقریب رونمائی
کراچی (کامرس رپورٹر) اینگرو فوڈز لمٹیڈ کی’’کلرز آف پاکستان‘‘ کے نام سے مہم کے تحت ’’کلرز آف دیوسائی ‘‘ کے نام سے دوسری کافی ٹیبل بک کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی جسے عوام اور ذرائع ابلاغ میںزبردست پذیرائی حاصل ہوئی۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب مہمان خصوصی تھیں جبکہ تقریب کی صدارت نیدر لینڈز کی سفیر اردی استیوس برک (Ardi Stoios Brak) نے کی۔ مریم اورنگزیب نے کہ کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نمایاں کامیابیاںحاصل کر لی ہیں، لہٰذا اب وقت آ گیا ہے کہ ہم اپنی قومی تاریخ ، ثقافت اور ادبی ورثہ کو اجاگر کرتے ہوئے، ـ"تصور کی جنگ " میں بھی کامیابی حاصل کریں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسی معلوماتی کتابیں اس جنگ کو جیتنے میںمتحرک کردار ادا کر سکتی ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ کتاب پاکستان کے قدرتی حسن اور حیاتیاتی تنوع کی بہترین عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عارف امین اور غلام رسول پاکستان کے نامور فوٹوگرافر
ہیں، جنہوں نے اپنی مہارت اور جدید کیمرے سے ملک کے حسین قدرتی مناظر اور حیاتیاتی تنوع کی نہایت شاندار عکاسی کی ہے۔ نیدر لینڈز کی سفیر اردی استیوس برک نے کہاکہ مجھے اس کتاب پر ایک نظر ڈالنے کا موقع دیا گیا تھا اور مجھے پاکستانی علاقہ گلگت بلتستان کے میدانی علاقوں میں دیوسائی کا حسن دیکھ کر خوشی ہوئی ہے۔ مجھے امید ہے پاکستان میں قیام کے دوران مجھے دیوسائی جانے کا موقع ملے گا۔