آٹے کے بیس کلو تھیلے کی قیمت میں 20روپے اضافے کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
لاہور ( خصوصی نامہ نگار)آٹے کے بیس کلو کے تھیلے کی قیمت میں اچانک 20روپے اضافے کیخلاف قرارداد اور محکمہ جنگلات پنجاب کی ساڑھے چھ ہزار ایکڑ اراضی پر غیر قانونی قبضے کیخلاف تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی ۔تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد کی طرف سے جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ بیس روپے اضافے سے 20کلو آٹے کا تھیلا 770کا ہو گیا ہے۔فلور ملز مالکان کی جانب سے اچانک ا ضافہ غریب شہریوں کیلئے پریشانی کا باعث بن رہا ہے۔