بھارت: ضلع کرائولی میں فسادات، 2 دلت رہنمائوں کے گھر نذر آتش، کرفیو نافذ
دہلی (اے ایف پی) بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع کرائولی میں نسلی فسادات کے باعث 2 دلت رہنمائوں کے گھر نذر آتش کر دیئے گئے، جس کے بعد وہاں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ ضلع میں دلتوں نے بھی پیر کے روز اپنے حقوق کے لئے احتجاج کیا تھا جس کے باعث کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ پولیس نے جلائو گھیرائو کے الزام میں متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ یاد رہے سپریم کورٹ نے 20 مارچ کو دلتوں پر تشدد کرنے والوں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کرنے اور انہیں گرفتار کرنے کی شقوں پر عملدرآمد روک دیا تھا۔