بچیوں کو حجاب سے روکنا فضول مشق ہو گی: مسلم کونسل آسٹریلیا
سڈنی (نوائے وقت رپورٹ) مسلم کونسل آسٹریلیا نے کہا ہے کہ مسلم بچیاں بلوغت کے بعد حجاب کرتی ہیں۔ برطانوی ٹی وی کے مطابق کنڈر گارٹن اور پرائمری کی بچیوں کو حجاب سے روکنے کی تجویز پر ردعمل میں کہا کہ پرائمری کی بچیوں کو حجاب سے روکنا فضول مشق ہو گی۔