لولارائی میں 3 شدت کا زلزلہ
کوئٹہ (آن لائن)بلوچستان کے ضلع لولارائی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی شدت 3اعشاریہ 0 ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق صبح 7 بجکر16 منٹ پر لورالائی اور اطراف کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کا کہنا تھا ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3اعشاریہ0 ریکارڈ کی گئی، جس کا مرکز لورالائی سے 35کلومیٹرشمال مشرق میں تھا۔زلزلے کی گہرائی 27 کلو میٹر تھی، تاہم اس سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔