محکمہ ترقی خواتین پنجاب کے زیر اہتمام لیڈی کونسلروں کا تربیتی پروگرام
لاہور (لیڈی رپورٹر) محکمہ ترقی خواتین پنجاب کے زیر اہتمام ڈویژن کی سطح پر لاہور اور سرگودھا میں لیڈی کونسلروں کا تربیتی پروگرام جاری ہے۔ خواتین کونسلروں کو اس تربیتی پروگرام کے تحت حکومت پنجاب کے خواتین کی فلاح و بہبود اور بااختیار بنانے کے اقدامات سے آگاہ کیا جارہا ہے۔