عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے سنت صدیقیؓ پر عمل کیا جائے : مولانا عزیز الرحمن
لاہور (خصوصی نامہ نگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی دارالمبلغین زیراہتمام منعقد ہونیوالے ختم نبوت کورس کی تیاری کے سلسلے میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنماؤںمولانا عزیزالرحمن ثانی، مولانا قاری علیم الدین شاکر ،پیرمیاں محمدرضوان نفیس، مولانا قاری عبدالعزیز نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت دین اسلام کا اساسی و بنیادی عقیدہ ہے پورے دین اسلام کی عمارت عقیدہ ختم نبوت پر قائم ہے ،صدیق اکبر ؓ نے اس عقیدہ کی حفاظت کے لیے بارہ سو صحابہ کرام ؓ کی عظیم الشان قربانی دے کر تحریک ختم نبوت کی بنیا درکھی ۔سنت صدیقی پر عمل کرتے ہوئے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا۔