امریکی بمباری سے 100 حفاظ بچوں کی شہادت انتہائی قابل مذمت ہے : جماعت اہلسنت
لاہور (خصوصی نامہ نگار)مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان کے امیر پیر عبدالخالق قادری آف بھرجونڈی شریف اور مرکزی ناظم اعلیٰ پیر علامہ عرفان مشہدی نے کہا ہے کہ مقبوضہ وادی کشمیر میں مظلوم کشمیریوں افغانستان کے شہر قندوز میں100 سے زائد ہونیوالے حافظ قرآن بچوں کی امریکی بمباری کے نتیجے میں شہادت عالم اسلام کیلیے لمحہ فکریہ ہے ۔، گذشتہ روز اہنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ غزہ میں اپنے حق کیلئے احتجاج کرنیوالوں پرصیہونی افواج کے حملے اور افغانستان میں مدرسہ پر بمباری کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ بھارت مسلسل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیاں کررہاہے اور نہتے اور معصوم افراد کو نشانہ بنارہاہے، علامہ عارف واحدی کا کہنا تھا کہ 1947ء سے اب تک مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سفاکیت جاری ہے لیکن افسوس کشمیری عوام کی مظلومیت عالمی اداروں کو نظر نہیں آتی، انسانی حقوق ، اقوام متحدہ اور دیگر عالمی تنظیمیں کیوں خاموش ہیں، افسوس کسی کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ۔