ایف بی آر میں گریڈ18 سے 20 تک کے 10 افسروں کا تبا دلہ
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایف بی آر نے گریڈ 18 ۔ 20 تک کے 10 افسروں کا تبادلہ کیا ہے۔ گریڈ 20 کے تبدیل ہونے والے افسروں میں محمد عدنان اکرم کو ڈائریکٹر ٹریسنگ لاہور‘ سیما ہزاد کو کلیکٹر اپیل لاہور تعینات کر دیا گیا۔ گریڈ 20 کی افسر رباب سکندر کو ڈائریکٹر انٹیلی جنس ملتان کے منصب کا اضافی چارج دے دیا گیا۔ گریڈ 19 کے افسر آصف عباس کو کلیکٹر ایڈ جوڈکشن فیصل آباد تعینات کر دیا گیا۔ گریڈ 19 کے افسر عباس احمد میر کو چیف ایف بی آر اسلام آباد‘ گریڈ 18 کے افس خالد سلطان کو سکینڈ سیکرٹری ایف بی آر تعینات کر دیا گیا۔