ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی20 سیریز‘ بابر اعظم اور شاداب خان نے میلہ لوٹ لیا
ملتان (سپورٹس ڈیسک )ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز میں انتہائی شاندار کارکردگی دکھانے والے بابر اعظم ٹی ٹوینٹی ریکنگ میں پہلے پوزیشن پر پہنچ گئے ہیںاور بہترین بلے باز کا اعزاز اپنے نام کر لیاہے جبکہ بائولنگ میں شاداب دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے نئی ٹی ٹوینٹی ریکنگ جاری کر دی ہے جس میں بابراعظم نے ایک مرتبہ پھر پہلی پوزیشن سنبھال لی ہے جبکہ دوسرے نمبرپر نیوزی لینڈ کے کولن براجمان ہیں اور تیسری پوزیشن آسٹریلیا کے میکس ویل کے پاس ہے۔نئی رینکنگ کے مطابق بابراعظم 881 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہیں۔ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز میں انتہائی شاندار کارکردگی دکھانے والے بابر اعظم ٹی ٹوینٹی ریکنگ میں پہلے پوزیشن پر پہنچ گئے ہیںاور بہترین بلے باز کا اعزاز اپنے نام کر لیاہے جبکہ بائولنگ میں شاداب دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ بابراعظم نے تین میچوں پر مشتمل سیریز میں بالترتیب 97,17 اور 51رنز بنائے وہ دو ہفتوں میں دوسری بار ٹاپ بلے باز کا اعزاز نام کرنے میں کامیاب رہے دوسری جانب شاداب نے بائولنگ میں 10درجے ترقی کی اس سیریز میں عمدہ کارکردگی کی انہوں نے 125پوائنٹس حاصل کئے اور وہ افغانستان کے راشدخان سے 26پوائنٹس کے فرق کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئے۔ محمدعامر 15 اور حسن علی 10درجے ترقی کرکے بالترتیب 12ویں اور 30ویں پوزیشن پر براجمان ہو گئے ہیں۔ 24سالہ قومی سپنر محمدنواز نے 66درجے ترقی کی اور وہ 53ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔ فہیم اشرف 24درجے اور شعیب ملک 5درجے ترقی کرکے 68ویں اور 82ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ آل رائونڈر میں بھی شعیب ملک کی دو درجے ترقی ہوئی او وہ 9ویں پوزیشن پر قبضہ جمانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔