انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 16 ہاکی چیمپئن شپ آج شروع ہوگی
ملتان (سپورٹس رپورٹر) ڈویژنل سپورٹس آفس ملتان کے زیر اہتمام کمشنر ملتان ڈویژن انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 16 بوائز ہاکی چیمپئن شپ آج سے سپورٹس کمپلیکس ملتان (ہاکی گرائونڈ) میں شروع ہوگی ۔ جس میں ملتان ڈویژن کے تمام اضلاع کی ٹیمیں شرکت کریں گی ۔ ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان رانا ندیم انجم کے مطابق اس چیمپئن شپ میں قومی کھیل کے حوالے سے ملتان ڈویژن کے نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا موقع ملے گا ۔ اس چیمپئن شپ کے آرگنائزنگ سیکرٹری گلزار پاشا جبکہ سینئر کوچ محمد ساجد ہونگے ۔