ریکارڈ کی موجودگی کا پتہ چلنے پر جاپانی وزیر دفاع کی دوبارہ معذرت
ٹوکیو (اے پی پی) جاپان کے وزیر دفاع اتسْونوری اونودیرا نے جاپان کی گراونڈ سیلف ڈیفنس فورس، جی ایس ڈی ایف، کی سرگرمیوں کے ریکارڈ کی موجودگی کی تصدیق ہونے پر معذرت کا اظہار کیا ہے۔ یاد رہے کہ وزارت نے اس ریکارڈ کی موجودگی سے متعدد بار انکار کیا تھا۔