کلین سویپ فتح خوش آئند، انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں مددگار ہوگی
ملتان( سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور ویسٹ انڈیز ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز میں پاکستان کا کلین سویپ شاندار فتح پر کھیلوں کی دنیا سے وابستہ افراد نے کہا ہے جیت انتہائی خوش آئند ہے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں مدد ملے گی۔ کھلاڑیوں نے انتھک محنت کے بعد کلین سویپ کیا۔ ٹیم نے ٹیم سپرٹ کا مظاہرہ کیا اور متحد ہوکر کھیلی۔ محنت کسی کی رائیگاں نہیںجاتی۔ ان خیالات کااظہار عظمت فردوس اور خدیجہ نے نوائے وقت موبائل فورم میں کیا انہوں نے کہا کہ فائٹنگ سپرٹ اور مضبوط اداروں نے فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی سے دیگر غیر ملکی ٹیموں کی راہ ہموار ہوگئی۔ کھلاڑیوں نے اپنے کھیل اور گیم پلان پر توجہ کے علاوہ نظم وضبط کا مظاہرہ کیا۔ عمیر اکرم اور قیوم خان نے کہاکہ تمام کھلاڑیوں نے شاندار پرفارمنس دکھائی۔ پاکستانی ٹیم کو مزید محنت کی ضرورت ہے۔ فاروق خان اور عادل نے کہاکہ کھلاڑیوں کو صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنا ہوگا۔ بابر اعظم، حسین طلعت ، سرفراز نے بلے بازی جبکہ محمد عامر، نواز نے باؤلنگ میں اپنے جوہر دکھائے۔ کرکٹ کی بحالی اور کامیابی کیلئے کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کوچ کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا کامیاب سکیورٹی فراہم کرکے اہم کردار ادا کیا۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے پاکستانی قوم کے دل جیت لئے۔