برہان قلزم نے لگاتار اور دوسری بار انٹر سکولز ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا
خانیوال ( نامہ نگار ) ینگ سکالرز سکول اینڈ کالج کے13سالہ ہونہار طالب علم محمد برہان قلزم نے سپورٹس جمنازیم میں منعقدہ مسلسل دوسری انٹر سکول چیمپئن شپ جیت لی ۔محمد برہان قلزم نے اپنی کامیابی کو ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر خانیوال شفیق الرحمن خٹک، ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس کوچ حاجی عنبر بشیر احمد ،محمد جاوید ٹرینز اور دیگر سنئیر کھلاڑیوں کی کوچنگ اور ماں باپ کی دعا کا نتیجہ قرار دیا ہے۔