پاکپتن: لاہور کی بیکری میں آتشزدگی سے جاں بحق 4افراد کی تدفین
لاہور+ پاکپتن (نامہ نگار) گارڈن ٹائون کے علاقے برکت مارکیٹ میں بیکری میں آتشزدگی کے نتیجے میں جاں بحق پانچوں افراد کی نعشیں پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ہیں جبکہ پولیس کی گرفتار پلازہ کے مالک سے تفتیش جاری ہے۔ جاں بحق ہونے والے افراد کے ساتھیوں نے پولیس کو بتایا ہے کہ وہ موبائل فون پر لوگوں سے مدد مانگتے رہے اور اپنے گھروں میں فون کرکے اطلاع دے چکے تھے کہ ہم پھنس چکے ہیں مگر ان کی کوئی مدد نہیں کی گئی۔ جس وجہ سے ان کی ہلاکتیں ہوئی۔ ادھر پاکپتن میں جاں بحق ہونے والے چاروں افراد کی تدفین کر دی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ سانحہ برکت مارکیٹ کی آتشزدگی کی بھینٹ چڑھنے والے ضلع پاکپتن کے چاروں نوجوان شکیل‘ طالب ‘ شاہد اور شہباز جائے وقوعہ کے سامنے واقعہ میرج ہال میں کام کرتے تھے مرحومین مارکیٹ میں کرائے پر لی رہائش میں سونے کیلئے آئے۔