ایمرسن کالج نے انٹر کالجیٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنالی
ملتان( سپورٹس رپورٹر) بہاء الدین زکریا یونیورسٹی انٹر کالجیٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گیا۔ ایمرسن کالج گراؤنڈ پر گورنمنٹ کالج آف کامرس خانیوال کو 10وکٹوں سے شکست ، مہمان ٹیم مقررہ40اووروز سے قبل ہی صرف95رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ کپتان عبداللہ نے 27اور محمد زاہد نے 19رنز بنائے۔ ایمرسن کالج کے آف سپنر محمد عبداللہ نے 21رنز دے کر 6، حافظ سعید احمد نے 3اور علی مرتضیٰ نے ایک وکٹ حاصل کی۔ ایمرسن کالج نے بغیر کسی نقصان کے 11ویں اوور میں ٹارگٹ مکمل کرلیا۔ کپتان ارسلان خان خاکوانی نے 62ناٹ آؤٹ اور محمد عبداللہ نے 23ناٹ آؤٹ سکور کیا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 6اپریل کو بی زیڈ یونیورسٹی گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا۔