نسل نو کی تربیت کیلئے کھیلوں کا فروغ ناگزیر ہے: سردار اختر جان مینگل
خضدار ( نامہ نگار ) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیر اعلی ٰ بلوچستان سردار اخترجان مینگل نے کہا ہے کہ قوموں کے عروج زوال میں نوجوانوں کے کردار کو ہر ذی شعور تسلیم کرتا ہے لیکن اس عروج کے لئے نوجوانوں کا علم کے زیور سے آراستہ ہونا اور صحت ہونا ضروری ہے منشیات دیگر منفی سرگرمیوں کے سے نئی نسل کو بچانا ایک صحت مند دماغ کے لئے صحت مند جسم کی فراہمی کے لئے کھیلوں کی فروغ کی ضروت ہے تاکہ ہمارے نوجوان جسمانی صحت سے دماغی قوت کو استعمال کرکے اپنی صلاحیتوں کو ملک و قوم کے لئے استعمال میں لائین۔ ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اخترجان مینگل محبت فقیر شاہ نورانی میں کرکٹ میچ کے فائنل میچ کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر شاہ نورانی کے قبائلی معتبرین سیاسی و سماجی رہنما شائقین کرکٹ کثیر تعداد میں موجو د تھے۔ سردار اختر جان مینگل نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ نوجوانوں کے اس جذبہ کو آگے لائیں ان کو صحت مند مواقع فراہم کریں بد قسمتی سے گذشتہ کئی سالوں سے حالات کی وجہ سے اتنی پریشانی تھی کہ نوجوان طبقہ ایک قسم کے ذہنی تنائو کے شکار تھے ان کی صلاحیتیں مدہم ہوگئی تھیں اب جبکہ حالات بہتر ہیں تو ایک مرتبہ پھر نوجوان طبقہ ان مشاغل کو اپنا رہی ہے جس کے اچھے نتائج بر آمد ہونگیں ۔