آسٹریلیاکے مچ مارش کا ٹخنہ زخمی ، انگلش کاؤنٹی کرکٹ سیزن سے باہرہوگئے
لندن(آن لائن)آسٹریلیاکے مچ مارش ٹخنہ زخمی ہونے کی وجہ سے انگلش کاؤنٹی کرکٹ سیزن کے آغازسے باہرہوگئے ہیں ،جس کے بعدسرے کوان کامتبادل تلاش کرنے میں مشکل کاسامناہے ۔ آل راؤنڈرکاؤنٹی چیمپئن شپ جس کاآغازرواں ماہ کے آخرمیں ہورہاہے ،سے قبل سکواڈمیں شامل ہونے جارہے تھے۔26سالہ کھلاڑی اب بھی اگرمکمل صحت یاب ہوجاتے ہیں اوراپنی فٹنس ثابت کردیتے ہیں توسیزن کے اختتام میں سرے کے ساتھ شامل ہوسکتاہے ۔ مارش نے سرے کی ویب سائیٹ پرایک بیان میں میں سیزن کے آغازسے محروم ہونے پربے حدمایوس ہواہوں۔