پیرمحل: لڑکی سے تعلقات قائم کرنے کی کوشش‘ ورثاء نے نوجوان کی مونچھیں اور بھنویں مونڈ ڈالیں
پیرمحل (نامہ نگار) لڑکی سے تعلقات قائم کرنے کی کوشش، ورثاء نے نوجوان کی مونچھیں اور بھنویں مونڈ ڈالیں۔ تفصیل کے مطابق ضلع میاں چنوں کے نوجوان جس کا نام بہادر علی بتایا جاتا ہے نے تھانہ چٹیانہ کے گائوں 342گ ب میں لڑکی سے مبینہ طور پر ناجائز تعلقات قائم کرنے کی کوشش کی تو علم ہو جانے پر ورثاء نے مذکورہ نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد بھنویں اور مونچھیں مونڈ ڈالیں اور نیم بیہوشی کی حالت میں دریائے راوی کنارے پھینک دیا۔ اطلاع ملنے پر تھانہ اروتی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نوجوان کو تحویل میں لیکر کارروائی کا آغاز کر دیا۔