داعش کا خاتمہ : ٹرمیپ شام میں امریکی فوج کے مختصر قیام پر رضامند
واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی حکام نے کہا ہے کہ نیشنل سکیورٹی کونسل اجلاس امریکی صدر ٹرمپ نے شام میں امریکی فوج رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ امریکی صدر شام میں امریکی فوج کے مختصر قیام پر رضامند ہوئے ہیں۔ امریکی صدر ٹرمپ داعش کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ امریکی صدر چاہتے ہیں دوسرے ممالک بھی شام میں استحکام کے لئے آگے آئیں۔ وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ امریکہ اور اتحادی شام میں داعش کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔ امریکہ اور اتحادی مستقبل میں بھی رابطے جاری رکھیں گے۔ خطے کے ممالک اور اقوام متحدہ داعش کے دوبارہ نہ آنے کے لئے کام کریں۔