بحری جہاز پر حملے‘ عملے کو یرغمال بنانے کے منصوبے کا الزام‘ اسرائیل نے 10 فلسطینی گرفتار کرلئے
تل ابیب (اے ایف پی) اسرائیلی بحری جہاز پر میزائل حملے اور عملے کو اغوا کرنے کا منصوبہ بنانے کے الزام پر اسرائیلی حکام نے غزہ کی پٹی سے10 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ کل جمعہ کو سرحد کے قریب متوقع مظاہروں سے ایک روز قبل 12 مارچ کو پکڑے گئے افراد کے بارے میں معلومات دی گئی ہیں۔اینٹلی جنسایجنسی شن بیت کے ترجمان نے بتایا ان کا تعلق رفح شہر سے ہے منصوبے کا مقصد گرفتار افراد کی رہائی کیلئے سودے بازی کرنا تھا۔ وزیراعظم نیتن یاہو نے الزام لگایا یہ اقدام غزہ میں دہشتگرد تنظیموں کے عزائم کو ظاہر کرتا ہے۔