کراچی کے پوش علاقے دوسری منزل کی پابندی سے مستثنی ایک لاکھ عمارتیں تعمیر
کراچی( اسٹاف رپورٹر) کراچی کے متوسط علاقوںمیں پورشن کی تعمیر پر پابندی لگادی گئی لیکن پوش ایریاز میں مکانات کو توڑ کر فلیٹ بنانے کی آزادی دے دی گئی جن میں جمشید کوارٹرز سرفہرست ہے دلچسپ بات یہ ہے کہ جن پانچ علاقوںمیں دوسری منزل پر پابندی عائد کی گئی وہاں بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی سرپرستی میں پورشن کی تعمیر جاری ہے۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں اب تک بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی افسران کی سرپرستی میں ایک لاکھ پورشنز تعمیر ہوچکے ہیں جب کہ پورے کراچی میں ایک لاکھ سے زائد غیرقانونی عمارتوں کی تعمیر جاری ہے مزید برآں پابندی کی زدمیں آنے والے علاقوں بالخصوص لیاقت آباد کے مکینوں نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم شادی شدہ بچوں کو لے کر کہاں جائیں یہ سراسر ظلم ہے۔ ایس بی سی اے اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرے۔۔
سندھ اتھارٹی/ تعمیر جاری