پنجاب میں بجٹ کا 15 فیصد صحت پر خرچ کیا جارہا ہے: سلمان رفیق
لاہور( کامرس رپورٹر ) صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب میں بجٹ کا 15 فیصد صحت پر خرچ کیا جا رہا ہے۔ رواں سال پنجاب میں صحت کا بجٹ دوگنا کر دیا گیا۔ خیبرپختونخوا میں سرکاری ہسپتالوں کی ناگفتہ بہ حالت کے پیش نظر وہاں کے مریض پنجاب کے ہسپتالوں کا رخ کر رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کی حکومت صوبہ میں جدید سہولیات سے لیس ایک ہسپتال بھی نہیں بنا سکی ہے۔ اس لئے کے پی کے مریضوں کا رخ پنجاب کے ہسپتال کی طرف ہے۔ چلڈرن ہسپتال لاہور میںآنے والے مریضوں میں 30 سے 40 فیصد بچوں کا تعلق کے پی کے سے ہے۔ ان میں دل، کینسر اور دوسرے عارضہ کے مریض بھی شامل ہیں۔ اس طرح بہاولپورکے وکٹوریہ اور سول ہسپتالوں، ملتان کے نشتر ہسپتال، کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ اور برن سینٹر ، دریا خان کے سرکاری ہسپتال، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی کے انسٹی ٹیوٹ ا?ف کارڈیالوجی میں کے پی کے کے بڑی تعداد میں مریضوں کا بلا تفریق علاج ہو رہا ہے۔ کے پی کے سے بڑی تعداد میں مریض ڈائیلاسز کرانے پنجاب کے ہسپتالوں کا رخ کر رہے ہیں۔