متحدہ کے رکن قومی اسمبلی مزمل قریشی پاک سرزمین پارٹی میں شامل
کراچی ( نیوز رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی مزمل قریشی سمیت 15ذمہ داران نے بھی پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ۔ یہ اعلان انہوںنے صدر انیس قائم خانی، سینئر وائس چیئر مین انیس ایڈوکیٹ، ڈاکٹر صغیر احمد کے ہمراہ پاکستان ہاوس میں پرہجوم پریسکانفرنس کر تے ہوئے کیا ۔ اس مو قع پر صدر انیس قائم خانی نے کہاکہ ایک بار پھر خالد مقبول صدیقی اور فاروق ستارکو دعوت دی کہ وہ آئیں اورپاک سر زمین پارٹی کے قافلے میں شامل ہو کرکراچی سمیت پورے سندھ کی بہتری کے لئے کام کریں،انہوںنے کہاکہ پاک سر زمین پارٹی میںشمولیت کا نہ روکنے والے سلسلہ شروع آج بھی جاری ہے۔ اس مو قع پر رکن قومی اسمبلی مزمل قریشی نے کہاکہ نہ ہم کٹی ہوئی پتنگیں ہیں نہ ہم گری ہوئی وکٹیںہیں، ہم جیتے جاگتے انسان ہیں، ہم اپنا فیصلہ خود کر تے ہیں انہوںنے کہاکہ امیدتھی کہ22اگست کے بعد ایم کیوایم میں معاملا ت ٹھیک ہوجائیں گے لیکن پھر 5 فروری کے بعد ایم کیوایم میں ذاتی مفادات اور پارٹی پر اقتدار کی جنگ شروع ہوگئی جس کی وجہ سے کارکنان میں شدید مایوس پیدا ہو گئی۔